اورنگی بنارس انڈر16 فٹبال چیمپیئن ٹرافی بنارس یونائیٹڈ کے شوکیس کی زینت بن گئی

ْکراچی (اسپورٹس ڈیسک) ہیڈ کوچ ڈی ایچ ایل ارشد جمال اور اونر عبدل ایف سی شاہ زیب کے تعاون سے اورنگی بنارس انڈر16 فٹبال چیمپیئن لیگ کے فائنل میں بنارس یونائیٹڈ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اورنگی یونائیٹڈ کو دو گول سے شکست دے کر چیمپیئن ٹرافی اپنے شوکیس کی زینت بنالی۔ آزاد مجاہد فٹبال گرائونڈ مومن آباد میں ہونے والے اس فائنل میں فاتح ٹیم کو وقفہ تک ایک ایک گول کی برتری حاصل تھی‘ یہ گول فہد نی24ویں منٹ میں اسکور کیا‘ وقفہ کے بعد شہزاد نے ایک خوبصورت گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنادیا فاتح ٹیم کے امجد کو فگائنل کا بہترین کھلاڑی جبکہ خیبر زلمے کے جبران کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا فائنل کے بعد آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا اور اس رنگا رنگ تقریب میں مہمان خصوصی اونر عبدال ایف سی شاہزیب اور ڈی ایچ ایل کے ہیڈ کوچ ارشد جمال نے ولی شیر‘جلال خاں آفریدی‘ ابرار خاں اور یوسف خان کے ہمراہ فاتح ٹیم اور کھلاڑیوں میں نقد انعامات اورٹرافیز تقسیم کیں۔

فاتح بنارس یونائیٹڈ کو چیمپیئن ٹرافی اور15ہزار‘دوساری پوزیشن کے لئے اورنگی یونائیٹڈ کو رنر ٹرافی اور 10ہزار جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی خیبر زلمے کو ٹرافی اور5ہزار روپے نقد انعام دیا گیا‘ ٹورنامنٹ کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر فاتح ٹیم کے امجد‘رنر ٹیم کے سمیر اور خیبر زلمے کے جبران کو نقد انعامات دیئے گئے‘ آخر میں آرگنائزنگ سیکریٹری محمد ذاکر خان‘ٹیکنیکل کمیٹی کے یوسف خان اور جلال خان آفریدی نے ٹورنامنٹ کے اسپانسر شاہزیب اور ارشد جمال کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ انڈر16 یوتھ کو سپورٹ کرنا ایک بڑا کارنامہ ہے جو قابل ستائش ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی یوتھ فٹبال کے فروغ کے لئے آپ کا تعاون جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں