میگھن مارکل امریکی کانگریس کو خط لکھنے پر تنقید کا شکار

میگھن مارکل نے امریکی کانگریس کو خط لکھ کرصدیوں سے چلے آنے والے شاہی پروٹوکول کو توڑا ہے،رپورٹ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل امریکی کا نگریس کو خط لکھنے پر تنقید کا شکارہوگئیں،بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میگھن مارکل کو امریکی کانگریس کو تنخواہ کے ساتھ خاندانی چھٹی کے بارے میں خط لکھنے کے لیے اپنے شاہی لقب کا استعمال کرنا مہنگا پڑگیا۔

میگھن کا لکھا ہوا خط جوکہ بدھ کو جاری کیا گیا تھا، اس پر انہوں نے رائل ٹائٹل کے ساتھ اپنے دستخط کیے ہیں، ایسا کرکے انہوں نے صدیوں سے چلے آنے والے شاہی پروٹوکول کو توڑا ہے۔شاہی خاندان غیر سیاسی رہا ہے اور اس طرح کے معاملات میں ملوث نہیں ہوا۔ شاہی خاندان کا کردار رسمی ہوتا ہے اور سیاسی طاقت کا استعمال نہیں کرتا ہے۔اس کے علاوہ یہ بھی یاد رہے کہ میگھن مارکل شہزادہ ہیری اور میگھن کو شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد رائل ٹائٹلز رکھنے کی اجازت ہے لیکن وہ اپنے رائل ٹائٹلز کا استعمال نہیں کرسکتے۔واضح رہے کہ میگھن مارکل نے بدھ کے روز امریکی کانگریس کو خط لکھا تھا۔انہوں نے اپنے خط میں مطالبہ کیا تھا کہ حکومت شہریوں کو تنخواہ کے ساتھ خاندانی چھٹی فراہم کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں