راولپنڈی،تھانہ ائیرپورٹ پولیس کی کارروائی ،17سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئی17سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ پولیس کا متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ نامعلوم سوزوکی ڈرائیور نے اس کے بیٹے کوفرنٹ سیٹ پر بیٹھایا ،جب گاڑی ویرانے میں پہنچی تو ڈرائیور نے اس کے بیٹے سے زیادتی کی کوشش کی ،جس پر ائیرپورٹ پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا،ایس ایچ اوائیرپورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 17سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم گل فیاض کو گرفتارکرلیا، ایس پی پوٹھوہار نے کہاکہ ملزم کو ٹھو س شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں