پشاور(اسپورٹس ڈیسک) کے پی نیشنل ہاکی لیگ کے میچز کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع سے آنیوالے کھلاڑیوں کو میچ کیلئے تیار ہونے اور آرام کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ مجبورا ہاسٹل سے تیار ہو کر لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پہنچتے تھے حالانکہ بین الاقوامی قوانین کے تحت کھلاڑیوں کیلئے چینجنگ رومز اور آرام کرنے سمیت علیحدہ باتھ رومز ضروری ہیں تاہم لالہ ایوب ہاکی آسٹرو ٹرف میںچینجنگ روم تو موجود ہے لیکن گذشتہ کئی سالوں سے اس پر میڈیا قابض ہے جس کی وجہ سے ہاکی کے کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا.مختلف اضلاع سے آنیوالے کھلاڑیوں کا اس حوالے سے موقف ہے کہ کھلاڑیوں کیلئے چینجنگ رومز آسٹرو ٹرف کے نزدیک بنائے جاتے ہیں تاکہ کھلاڑی آرام سے اپنی کٹس و شوز تبدیل کریں ساتھ میں انہیں واش رومز کی سہولت بھی میسر ہولیکن پشاور میں قومی سطح کے کے پی نیشنل ہاکی لیگ کے مقابلوں میں چینجنگ رومز نہ ہونے سے نہ صرف ریجنل سطح کے کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ قومی سطح کے کھلاڑی بھی چینجنگ روم نہ ہونے سے مسائل سے دوچار ہوئی. قومی سطح کے کھلاڑیوں نے سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے ایونٹ کا انعقاد خوش آئند ہے لیکن کھلاڑیوں کیلئے چینجنگ رومز ضروری ہے تاکہ انہیں مستقبل میں مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے.
محکمہ وائلڈ لائف نے سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ پکڑ لی
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
پاکستان ہمارا اہم شراکت دار، رشتہ مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے: امریکا
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
مسلم لیگ ن کو عوامی سطح پر متحرک کیا جائے: نواز شریف، ہنگامی اجلاس آج طلب
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
علی امین گنڈاپور کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے: سعد رفیق
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
یرغمالیوں کی واپسی تک لڑائی بند نہیں کریں گے: اسرائیلی وزیردفاع
پی ٹی آئی کا مبینہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف آج ملک گیر احتجاج