آرمی چیف کا دورہ گوجرانوالہ، چینی ساختہ وی ٹی فورٹینک کی حربی صلاحیتوں کا مشاہدہ

وی ٹی فورٹینک پاک چین کے اسٹریٹجک ودفاعی تعاون کا ایک ثبوت ہے، وی ٹی فورٹینک دنیا کے بہترین جدید ٹینکوں کے ہم پلہ ہے، روائتی استعدادکار میں اضافہ دشمن پر غلبے کیلئے ضروری ہے۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ وی ٹی فورٹینک پاک چین کے اسٹریٹجک ودفاعی تعاون کا ایک ثبوت ہے، وی ٹی فورٹینک دنیا کے بہترین جدید ٹینکوں کے ہم پلہ ہے، روائتی استعدادکار میں اضافہ دشمن پر غلبے کیلئے ضروری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا، آرمی چیف نے چینی ساختہ وی ٹی فورٹینک کی حربی اور صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ دیکھا، آرمی چیف نے وی ٹی فورٹینک کی حربی اور صلاحتیوں کا عملی مظاہرہ دیکھا،چینی ساختہ ٹینک جدید ترین پروٹیکشن، فائرپاور اور نقل وحرکت کی صلاحیتوں کا حامل ہے۔

وی ٹی فور ٹینک دنیا کے بہترین جدید ترین ٹینکوں کے ہم پلڑہ ہے، روایتی جنگی صلاحیتوں کی اپ گریڈیشن ایک جاری عمل ہے، دشمن کی جارحیت کے بھرپور جواب کیلئے اب گریڈیشن جاری ہے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ وی ٹی فورٹینک پاک چین کے اسٹریٹجک ودفاعی تعاون کا ایک ثبوت ہے۔ روائتی استعداد کار میں اضافہ دشمن پر غلبے اور صلاحیت روکنے کیلئے ضروری ہے۔ سخت تربیت اور جدید ٹیکنالوجی سے چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں