اسلام آباد( حالات میڈیا ڈسک) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو عامر لیاقت حسین کے حوالے سے بڑی خوفناک بات بتائی گئی۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو بہت ساری اطلاع دی جاتی ہیں اور وہی بتائی جاتی ہیں جو انہیں پسند ہوں۔کہتے ہیں سیاست کا ایک ہی اصول ہوتا ہے کہ اس کا کوئی اصول نہیں ہوتا۔
عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ عمران خان کے ارد گرد چار پانچ ایسے لوگ موجود ہیں جو ان تک حقائق جانے ہی نہیں دیتے۔کوئی بندہ عمران خان کے پاس جا کر سچ نہیں بولتا۔اگر انہیں عامر لیاقت کے خلاف پہلے جا کر کسی نے بات بتا دی تو وہ ان سے کہیں گے کہ تم میرے خلاف سازشیں کر رہے ہو۔عامر لیاقت کے بارے میں وزیراعظم کو ایک شخص نے بڑی خوفناک بات بتائی جس پر وزیراعظم نے کہا کہ مجھے پہلے ہی اس پر شک تھا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماڈاکٹرعامر لیاقت نے کہاہے کہ جن وزیروں اور مشیروں کے نام پنڈورا پیپر میں آئے ہیں وہ تاحال پاکستان چلارہے ہیں، انہیں کیوں نہیں ہٹایا جا رہا،اگر نام آنا کافی نہیں ہے تو پھر نوازشریف کے ساتھ جو ہوا وہ کیوں ہوا، تحریک انصاف کو ان لوگوں نے ووٹ دیا ہے جو کرپشن کے خلاف ہیں،وہ قلم کے آدمی تھے لیکن دوستوں نے ان کے ہاتھ میں بندوق تھمادی،اگر انہوں نے استعفے کی وجہ بتادی تو پورا پاکستان دہل جائے گا۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرعامرلیاقت نے کہاکہ تحریک انصاف کراچی میں عمران اسماعیل، علی زیدی اور فیصل واوڈا کے الگ الگ گروپ ہیں۔جنہوں نے کراچی کو تباہ کرنا تھا انہوں نے تباہ کردیا، اللہ پاکستان کی حفاظت کرے ورنہ جو کچھ ہورہا ہے بہت برا ہورہا ہے۔
بیکٹیریا سے 2019ء میں پاکستان میں 60 ہزار افراد کی اموات ہوئیں، ڈبلیو ایچ او
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30ڈالر کے اضافے سے 2414ڈالر کی سطح پر آگئی
مسالوں کے بعد مزید بھارتی خوردنی اشیا پر بھی پابندی عائد
نبیل ظفر نے ثانیہ مرزا کو نکاح کرنے کا مشورہ دیدیا
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12فیصد تک اضافہ متوقع
تقریب کے شرکا کی جانب سے چیزیں پھینکنے پر ماہرہ خان نے خاموشی توڑ دی
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں بڑا اضافہ
شوگر کے مریض موٹاپے کی سرجری نہ کرائیں، ڈاکٹر معاذالحسن
ٹی20 ورلڈکپ2024؛ محمد حفیظ نے اپنی سیمی فائنل ٹیموں کی پیشگوئی کردی
اہلیہ کی لاش کے ساتھ سیلفی لینے والے شوہر کی خودکشی