اسلام آباد (حالات نیوز ڈسک) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ لیکس میں 700 پاکستانیوں کے نام ا?ئے، 2016میں پانامہ پیپرزمیں 4500پاکستانیوں کے نام آئے تھے۔سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس سے متعلق پٹشنز دائر ہوئیں،ایس ای سی پی ،اسٹیٹ بینک ،ایف بی ا?ر اور ایف آئی اے نے تحقیقات کیں، عدالت نے چند پاکستانیوں سے متعلق نوٹس لیا۔ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل نے کہا کہ پینڈورا لیکس میں شامل افراد کی آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے طریقہ کار کی تحقیقات کی جائیں۔ خط میں پانامہ اور پینڈورا لیکس میں شامل افراد کے اثاثے ضبط کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر پانامہ اور پینڈورا لیکس میں شامل افرادکے اثاثے منجمد کرے۔پینڈورا لیکس میں شامل افراد کو پابند کیا جائے کہ وہ3ماہ میں ایف بی آر کو اثاثوں سے متعلق مطمئن کریں۔یاد رہے کہ پنڈورا پیپرز میں حکومتی وزرا، معاون خصوصی، کئی نامور پاکستانی سیاستدانوں سمیت 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام موجود ہیں۔پنڈورا پیپرز میں وزیرخزانہ شوکت ترین کی ا?ف شور کمپنی جبکہ وفاقی وزیر مونس الٰہی اور سینیٹر فیصل واوڈا کی ا?ف شور کمپنیاں سامنے آئیں۔پینڈورا پیپرز میں وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی عمر بختیار، صدر نیشنل بینک عارف عثمانی، ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ اور ابراج کے بانی عارف نقوی کا نام بھی موجود ہے۔
تحقیقات میں مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے کی آف شور کمپنی بھی پنڈورا پیپرز میں شامل ہے۔اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن، وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی وقار مسعود کے بیٹے کا نام بھی فہرست میں موجود ہے۔
آئس کریم اتنی نقصان دہ نہیں جتنی توقع کی جاتی ہے، غذائی ماہرین
ایف بی آرکا نان فائلرز پر اڑھائی فیصد کی بجائے 90فیصد اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ
بھارت میں بندر نے 3 بینک ملازمین کی جان لے لی
شادی کرنے کیلئے بے تاب ہوں،سوناکشی سنہا
ڈائریا کا مرض وبائی شکل اختیار کرنے لگا، یومیہ سیکڑوں کیسز رپورٹ
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے
روپے کی قدر میں کمی، ڈالر مہنگا ہو گیا
آئرلینڈ میں شاہین آفریدی سے تماشائی کی بدتمیزی
زہریلے کیمیکل کا استعمال، بھارتی غذائی اشیا پرعالمی پابندیاں عائد
سلمان خان لڑکیوں کو بے وقوف بناتے رہیں گے، شادی نہیں کریں گے، متھن چکرورتی