احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کے تحت اہل گھرانوں کو مخصوص اشیا پر کریانہ اسٹور سے خریداری پر رعایت ہوگی، ثانیہ نشتر

اسلام آباد (حالات نیوز ڈسک) معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کے تحت اہل گھرانوں کو مخصوص اشیا پر کریانہ اسٹور سے خریداری پر رعایت ہوگی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ٹارگٹڈ سبسڈی سے متعلق اجلاس ہوا ، جس میں وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر دفاع پرویز خٹک ، شہباز گل اور صدرنیشنل بینک شریک ہوئے۔اجلاس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ موبائل پوائنٹ آف سیل کا نظام زیرتشکیل ہے، اہل گھرانوں کو مخصوص اشیا پر کریانہ اسٹور سے خریداری پر رعایت ہوگی۔معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ ٹارگٹڈسبسڈی کامقصدپسے ہوئے طبقیتک اشیاکورعایتی نرخوں پرپہنچانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں