حزب اختلاف سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، فواد چوہدری

مریم نواز کا کردار بہت دلچسپ ہے وہ بگڑی ہوئی شہزادی ہیں،یہ اربوں کی کرپشن کریں تو کوئی ان سے پوچھنے کی جرات نہ کرے، انٹرویو

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حزب اختلاف سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔نجی ٹی و ی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ مریم نواز کا کردار بہت دلچسپ ہے وہ بگڑی ہوئی شہزادی ہیں،یہ اربوں کی کرپشن کریں تو کوئی ان سے پوچھنے کی جرات نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ کیا کیلبری فونٹ کا اداروں نے مریم نواز کو مشورہ دیا تھا ان کے حق میں جو فیصلہ ہو وہ ٹھیک اور جو ان کے حق میں نہ ہو وہ غلط ہوتا ہے۔

جج شوکت صدیقی پر بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شوکت صدیقی کو نواز شریف نے جج تعینات کیا تھا اور شوکت صدیقی عرفان صدیقی کے آدمی تھے ، سپریم جوڈیشل کونسل نے شوکت صدیقی کو عہدے سے ہٹایا۔انہوں نے کہا کہ شوکت صدیقی کو جس طرح لگایا گیا سب کو پتہ ہے، آج ان کو باہر جانے دیا جائے تو سب اچھا ہوجائیگا۔ شہباز شریف کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے مجرم قرار دیا ہوا ہے اس لیے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لیے شہباز شریف سے بات نہیں ہو سکتی تاہم حزب اختلاف سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں