پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑی تبدیلیاں متوقع، عاقب جاوید کو قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی پیشکش

معین خان کوقومی ٹیم کے منیجر بنانیکا امکان، سابق کرکٹر محمد اکرم کو چئیرمین سلیکشن کمیٹی، سبحان احمد کو چیف آپریٹنگ آفیسر،موجودہ سی او او سلمان نصیر کو بدل کرڈائریکٹر لیگل لگایا جاسکتا ہے

لاہور (حالات بیورو رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں، عاقب جاوید کو قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی پیشکش کر دی گئی ، معین خان کوقومی ٹیم کا مینجر بنائے جانے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ نے سابق کرکٹرعاقب جاوید کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش کر دی تاہم عاقب جاوید نے ہیڈ کوچنگ سے انکار کیا ہے،انہیں نیشنل ہائی پرفارمنس میں عہدہ ملنے کا امکان ہے۔

سابق کرکٹر معین خان قومی ٹیم کے مینجر بننے کا امکان ہے جب کہ سابق کرکٹر محمد اکرم کو چئیرمین سلیکشن کمیٹی لگائے جانے کا امکان ہے۔ سبحان احمد کو چیف آپریٹنگ آفیسراورموجودہ سی او او سلمان نصیر کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر لیگل لگائے جانے کا امکان ہے۔ رمیز راجہ نے ریجنل کوچز کو ہٹانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، ریجنل ٹیموں کے لئے رمیز راجہ کی غیر ملکی کوچز لانے پر بھی دلچسپی بڑھنے لگی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں