ن لیگ کے ورکرز کنونشن میں 2 گروپ آپس میں لڑ پڑے

لیگی ورکرز نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کر دی اور لاٹھیوں سے حملہ بھی کیا، ذرائع

بہاولپور(حالات بیورو رپورٹ) ن لیگ کے ورکرز کنونشن میں 2 گروپ آپس میں لڑ پڑے، لیگی ورکرز نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔ تفصیلات کے مطابقبہاولپور میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن میں 2 گروپ آپس میں لڑ پڑےاور پنڈال میں داخل ہوتے ہوئے ایک دوسرے پر لاٹھیوں سے حملہ کردیا۔مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے بہاولپور میں پارٹی کے ورکرز کنونشن میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔
انہوں نے خطاب میں حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے جنوبی پنجاب کے دورہ کے دوران کئی سیاسی شخصیات نے ملاقات کر کے مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔راجن پور سے تعلق رکھنے والے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے حمزہ شہباز سے ملاقات کر کے نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کااعلان کیا ۔

ملتان میںپیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر تین مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والے اسحاق بچا نے بھی حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی اورمسلم لیگ (ن) کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کیا ۔حمزہ شہباز کے خانیوال پہنچنے پر سابقہ رکن پنجاب اسمبلی جمیل شاہ نے متعلقہ حلقے کے رکن قومی اسمبلی افتخار نذیر کی موجودگی میں مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار کی۔
مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 271 سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اور سرکردہ رہنما اختر علی گوپانگ نے مسلم لیگ (ن)کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن)میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔حمزہ شہباز کے دورہ کے دوران ملتان سے بریگیڈئیر (ر) قیصر مہے نے بھی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا ۔نئے شامل ہونے والوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے اور فخر ہے کہ اس کا حصہ بن رہے ہیں۔۔ حمزہ شہباز نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ نامور سیاستدانوں کی شمولیت سے مسلم لیگ(ن) مزید مضبوط ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں