اسلام آباد ائیرپورٹ پر نجی ائیرلائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

جہاز سے پرندہ ٹکڑانے کے بعد پائلٹ نے حاضر دماغی سے جہاز کو بحفاظت اُتار لیا، ذرائع

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ائیرپورٹ پر نجی ائیرلائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، جہاز سے پرندہ ٹکڑانے کے بعد پائلٹ نے حاضر دماغی سے جہاز کو بحفاظت اُتار لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر پرندہ نجی ایئرلائنز کی پرواز سے ٹکرا گیا۔ پرندہ ٹکرانے سے جہاز میں فنی خرابی پیدا ہو گئی۔نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر نجی آئر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے سے جہاز بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا ۔
پرندہ ٹکرانے سے طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی۔ پائلٹ نے حاضر دماغی سے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔ذرئع کے مطابق نجی ائیرلائن کی پرواز ای آر 500 کراچی سے اسلام آباد آ رہی تھی کہ لینڈنگ سے قبل پرندہ جہاز سے زور دار طریقے سے ٹکرایا۔

ٹیکنیکل خرابی کے باعث جہاز کی وآپس کراچی روانگی تاخیر کا شکار ہو گئی۔ واپس جانے والے مسافروں کو سی ٹو لاونج میں بیٹھا گیا۔

سول ایوی ایشن نے شہریوں کو ایئرپورٹ کے علاقے کے قریب کوڑا کرکٹ پھینکنے سے سختی سے منع کیا ہے تاکہ کوڑا کرکٹ پر جھپٹنے والے پرندے کسی بڑے حادثے کا باعث نہ بن سکیں۔ اس حوالے سے شہریوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ آج سے چند روز قبل بھی کراچی سے اڑانے بھرنے والے طیارے کے پائلٹ نے ہنگامی کال دی تھی اور طیارے کی ہنگامی طور پر لینڈ کروایا تھا۔
جس سے طیارہ گر گر تباہ ہونے سے بال بال بچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی ائیرپورٹ کے رن وے سے اڑان بھرنے کے بعد سیسنا تربیتی طیارے کا تمام سسٹم جام ہو گیا جس کے بعد پائلٹ کی جانب سے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ۔پائلٹ نے بتایا کہ سسٹم جام ہو جانے کے باعث طیارے نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے، طیارہ میرے کنٹرول میں نہیں رہا، اسی لیے مے ڈے مے ڈے کی کال دینی پڑی۔
اس ہنگامی صورتحال میں ایئر پورٹ پر فائر بریگیڈ عملے کو فوری طلب کر لیا گیا۔ تاہم کنٹرول ٹاور کی معاونت سے جہاز تباہی کا شکار ہونے سے بچ گیا اور کپتان نے تربیتی طیارے کو بہ حفاظت رن وے پر اتار لیا۔ اس حوالے سے سول ایوی ایشن حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے اور پائلٹ میں سے کسی کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں