22 سالہ لڑکی سے دست درازی کرنے والے شخص کا خوفناک انجام

لڑکی نے غصے میں آکر نوجوان کو موبائل کھینچ کر مارا جس سے لڑکے کی موت واقع ہوگئی، ذرائع

بیونس آئرس(حالات انٹرنیشنل ڈیسک) 22 سالہ لڑکی سے دست درازی کرنے والے شخص کا خوفناک انجام، لڑکی نے اپنا موبائل فون مار کر اوباش نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن میں لڑکی نے غصے میں آکر اپنے بوائے فرینڈ کو موبائل کھینچ کر مارا جس سے لڑکے کی موت واقع ہوگئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ارجنٹائن میں 22 سالہ لڑکی نے غصے میں آکر اپنے بوائے فرینڈ کو موبائل فون کھینچ کے مارا جس کے نتیجے میں لڑکے کے سر پر چوٹ لگی۔
لڑکے کو شدید سر درد کی شکایت پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اس نے دماغ کی سرجری کے دوران دم توڑ دیا۔ ڈاکٹرز نے موت کی وجہ موبائل فون سے لگنے والے زخم کو قرار دیا ہے۔دوسری جانب لڑکی نے اپنے جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ بوائے فرینڈ مجھے اپنا فلیٹ دکھانے لے گیا جہاں مجھ سے زبردستی کی کوشش اور مارپیٹ کی۔

لڑکی نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ دست درازی کرنے کی کوشش پر لڑکی کی جانب سے مزاحمت کے باوجود جب لڑکا باز نہ آیا تو اُس نے اپنا موبائل فون اُس کے سر میں دے مارا ، جس سے اُس کے سر میں زور دار چوٹ آئی۔

لڑکی نے بتایا کہ اُس کے بوائے فرینڈ کے سر میں چوٹ لگنے کے بعد اُس نے پولیس کو اطلاع کی، جس کے تھوڑی دیر بعد ایمبولینس اور پولیس حکام پہنچ گئے۔ پولیس نے لڑکی کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں خواتین کے ساتھ ہراسگی کے واقعات میں دن بہ دن بڑھوتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک کی جانب سے اپنے عوام میں شعور بیدار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں