فحش اشارے کرکے لڑکی کا دوپٹہ کھینچنے والا نوجوان پکڑا گیا

ملزم نعیم نے لڑکی کا پیچھا کیا، لڑکی کے منع کرنے پر ملزم نے لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیں۔پولیس

لاہور(حالات کرائم ڈیسک) لاہور میں کالج کی طالبہ کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کے مطابق ملزم نعیم نے لڑکی کا پیچھا کیا، فحش اشارے کیے اور دوپٹہ کھینچنے کی بھی کوشش کی تھی۔ایس پی کینٹ عیسٰ سکھیرا نے بتایا کے لڑکی کے منع کرنے پر ملزم نے لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیں۔
لڑکی کے بھائی کی درخواست پر پولیس نے ملزم کو فوری گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔گذشتہ روز لاہورکے علاقے ہربنس پورہ میں ایک اوباش نوجوان نے را ہ چلتی خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا،واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید چادر اوڑھے ایک خاتون گلی میں سے گزر رہی ہے، اسی دوران پیلی شرٹ اور کیپ میں ملبوس موٹرسائیکل سوار نوجوان اس کا بار بار راستہ روکتا ہے، خاتون راستہ بدلتی ہے لیکن نوجوان اسے بار بار تنگ کرتا ، آوازیں کستا اور اشارے کرتا ہے۔

پولیس نے نامعلوم موٹرسائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی ہے، ملزم کی شناخت کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔

خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لاہور میں خاتون کو دوران ملازمت ہراساں کرنے کے خلاف ایک اور شکایت درج ہوئی ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لاہور جلو بوٹینیکل گارڈن میں سیکورٹی گارڈ کے فرائض سر انجام دینے والی خاتون نے یونین کے ساتھی ملازمین پر ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کروایا۔
ثمرہ نامی خاتون بوٹینیکل گارڈن میں ڈیلی ویجز پر سیکورٹی گارڈ کے فرائض سر انجام دے رہی تھی،سیکورٹی سپروائزر امجد بھٹی اور پھر ایچ کے ملازم عاصم پر ہراساں کیا۔متاثرہ لڑکی کے مطابق امجد بھٹی اور عاصم دوستی کرنے کے لیے دبا ڈالتے رہے بات نہ ماننے پر دوران ڈیوٹی مختلف طریقوں سے زدکوب کیا گیا خاتون نے ہراساں کرنے خلاف ون فائیو پر اطلاع بھی دی تھی، افسران نے معاملہ رفع دفع کروا کرکے پہلے تبادلہ کروایا پھر نوکری سے نکال دیا۔خاتون کے مطابق یونین کسی قسم کی کاروائی کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہی پولیس تاحال شکایت پر کوئی کاروائی نہ کرسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں