میری لینڈ میں واقع امریکی فوجی اڈے پر فائرنگ، متعدد فوجی نشانہ بن گئے

واشنگٹن کے شمال میں واقع علاقے میں موجود اڈے پر فائرنگ کے بعد ہنگامی صورتحال، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا

واشنگٹن (حالات انٹرنیشنل ڈیسک) میری لینڈ میں واقع امریکی فوجی اڈے پر فائرنگ، متعدد فوجی نشانہ بن گئے، واشنگٹن کے شمال میں واقع اڈے پر فائرنگ کے بعد ہنگامی صورتحال، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے علاقے فورٹ مے ڈے میں واقع اہم امریکی فوجی بیس پر شدید فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق فوجی بیس پر ہوئی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ صورتحال کے حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں