پاکستانی نڑاد باکسر عامر خان کو امریکی ایئرلائنز سے اتار دیا گیا

واشنگٹن (حالات انٹرنیشنل ڈسک) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کو ان کے دوست سمیت امریکہ میں طیارے سے ا?ف لوڈ کر دیا گیا۔ ایئرلائن کی جانب سے ماسک ٹھیک سے نہ پہننے پر طیارے سے ا?ف لوڈ کر دیا گیا۔ دوسری جانب عالمی شہرت یافتہ باکسر نے رویے کو ہتک ا?میز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماسک ٹھیک سے نہ پہننے کی ایئرلائن عملے کی شکایت پر مجھے اور دوست کو پرواز سے اتارا گیا جب کہ کچھ بھی غلط نہیں تھا اور ماسک بھی ٹھیک تھا۔34 سالہ عامر خان نے کہا کہ میرے ساتھ پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا۔ یہ سب توہین آمیز تھا۔ اس صورتحال پر دلی افسوس ہوا ہے۔ عامر خان نے اس واقعے کو انتہائی ناگوار قرار دیا اور کہا کہ وہ دوسری پرواز سے ٹریننگ کیمپ جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں