عالمی برادری افغانستان میں انسانی اورمہاجرین کے بحران سے بچنے کیلئے کوششیں کرے،آرمی چیف

جنرل قمر جاوید باجوہ سے ا قوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات، باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی اورافغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (حالات نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلپو گرینڈی نے جمعرات کو جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی اورافغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امدادی کاموں پر بھی بات چیت کی گئی ۔

آرمی چیف کا کہناتھا کہعالمی برادری افغانستان میں انسانی اورمہاجرین کے بحران سے بچنے کیلئے کوششیں کرے۔ آرمی چیف نے یو این ایچ سی آر کی بحران میں کلیدی کردار کی تعریف کی۔ یون این ہائی کمشنر نے پاکستان میں 40لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کو سراہا ۔ہائی کمشنر نے ا فغانستان صورتحال میں پاکستان کے مثبت کردار کو بھی سراہا۔ہائی کمشنر نے ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کا اعادہ کیا ۔گزشتہ4دہائیوں میں پاکستان نے 40لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں