ثانیہ مرزا نے خوبصورتی کی نئی تعریف بتا دی

نئی دہلی (حالات اسپورٹس ڈیسک) بھارتی معروف ٹینس اسٹار، پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی بہن کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جسے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے تصدیق شدہ اکائونٹ انسٹا گرام پرشیئر کی گئی تصویر میں اٴْنہیں اپنی چھوٹی بہن انعم مرزا کے ساتھ خوبصورت لباس پہنے ہاتھوں میں ’فائٹنگ گلوز‘ پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے انسٹا اکائونٹ پر شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’ہم دونوں ایک دوسرے کا سہارا ہیں۔ثانیہ مرزا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں خوبصورتی سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ ’مضبوط ہونا خوبصورتی کی نئی تعریف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں