ملک مضبوط ہوگا تو دنیا سرمایہ کاری کیلئے آئے گی، مولانا فضل الرحمٰن

ملک مضبوط ہوگا تو دنیا سرمایہ کاری کیلئے آئے گی، مولانا فضل الرحمٰن

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں امریکی صدر فون نہیں کرتا، مودی فون نہیں اٹھاتا، پاکستان کی خارجہ پالیسی کا جنازہ نکل چکا ہے۔

راولپنڈی میں تحفظ ختم نبوت و دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت کی ترقی کا تخمینہ 5.6 فیصد سے کم ہو کر صفر ہوگیا، ملک اقتصادی طور پر مضبوط ہوگا تو ساری دنیا سرمایہ کاری کے لیے آئے گی۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک مضبوط تھا تو واجپائی بس میں سفر کر کے پاکستان آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں