مظفر گڑھ ؛ ملزم نے لیڈی سب انسپکٹر کو اغوائ کرکے مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

مظفرگڑھ ( حالات نیوز ڈسک) صوبہ پنجاب کے جنوب میں واقع شہر مظفرگڑھ میں لیڈی سب انسپکٹر کو اغواءکرکے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لیڈی سب انسپکٹر کو اس وقت اغواء کیا گیا جب وہ ایک کیس کے سلسلے میں تھانہ صدر آ رہی تھیں ، اس دوران کار سوار ملزم انہیں اغوائ کرکے چمن بائی پاس کے قریب ایک باغ میں لے گیا ، جہاں خاتون سب انسپکٹر کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، اس دوران ملزم نے سب انسپکٹر پر تشدد بھی کیا بعد ازاں لیڈی سب انسپکٹر کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق خاتون سب انسپکٹر کو اغواء کر کے تشدد کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کاشف کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ واردات میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد کر لی گئی اور سب انسپکٹر کے اغوا ، اس پر تشدد اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کر لیا گیا ، مقدمے کی تفتیش کی نگرانی ڈی ایس پی تھانہ سٹی کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں