کیا افغان مہاجرین پاکستان آرہے ہیں؟ پاکستان انہیں پناہ دے گا یا نہیں؟

پاکستان افغان مہاجرین کو پناہ دے گا یا نہیں؟، کیا افغان مہاجرین پاکستان آرہے ہیں یا نہیں؟ وفاقی وزرا کے متضاد بیانات کی کھچڑی میں عوام حیران پریشان ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے دو ٹوک انداز میں انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے کوئی مہاجر پاکستان نہیں آرہا۔

مشیر قومی سلامتی امور معید یوسف نے کہا کہ پاکستان مزید پناہ گزینوں کو نہیں رکھ سکتا۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ہی ساتھیوں کو چیلنج کردیا اور کہا کہ کہنا تو آسان ہے، لیکن انسانی بحران میں عورتوں اور بچوں کو بے سہارا نہیں چھوڑا جاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ان کی مدد ضرور کرے گا، لیکن انہیں سرحدوں تک ہی رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں