ترجمان پی ڈی ایم نے وزیر مملکت فرخ حبیب کو سیاسی نابالغ قرار دے دیا

ترجمان پی ڈی ایم نے وزیر مملکت فرخ حبیب کو سیاسی نابالغ قرار دے دیا

حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے وزیر مملکت فرخ حبیب کو سیاسی نابالغ قرار دے دیا۔

حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ فرخ حبیب جیسا کل کا سیاسی نابالغ بچہ مولانا فضل الرحمان پر تنقید کررہا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم  نے الزام عائد کیا کہ موجودہ حکومت پر آٹا، چینی، دوائی اور پٹرول چور مافیا کا قبضہ ہے، جس کا سرغنہ عمران خان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو پتا ہے کہ آج ملک پر ایک غیر جمہوری اور غیر آئینی حکومت مسلط ہے۔

حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان آئین کی بالادستی اور عمل داری کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں