لبنان کا دارالحکومت ایک مرتبہ پھر خوفناک دھماکے سے لرز گیا

بیروت (حالات نیوز ڈسک) لبنان کا دارالحکومت ایک مرتبہ پھر خوفناک دھماکے سے لرز گیا، بیروت میں واقع ایک فیکٹری میں ہونے والا زور دار دھماکہ دور دراز کے علاقوں میں بھی سنا گیا، ہلاکتوں کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق عرب اسلامی ملک لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوب میں واقع مضافاتی علاقے برج البراجنہ میں واقع ایک فیکٹری میں خوفناک دھماکہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جس فیکٹری میں دھماکہ ہوا اس میں پانی کے پیٹر تیار کیے جاتے ہیں۔ دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دراز کے علاقوں میں بھی سنی گئی۔ آخری اطلاعات تک دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ بڑی تعداد میں فیکٹری میں کام کرنے ملازمین زخمی بھی ہوئے ہیں۔
دھماکے کے بعد فیکٹری میں امدادی کاموں کا آغاز کر دیا گیا۔جبکہ اس واقعے کے بعد لبنان کی عوام کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ لبنانی عوام کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس بیروت کی بندرگاہ پر ہوئے خوفناک دھماکوں کی تکلیف دہ یادیں ابھی تک زندہ ہیں، جبکہ اب دوبارہ 2 ہفتوں کے دوران لبنان میں 2 تشویش ناک دھماکوں کے نتیجے میں کئی افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے۔ بتایا گیا ہے کہ دو ہفتے قبل لبنان کے علاقے عکار میں تلیل کے مقام پر ایندھن کے ٹینکر میں دھماکے سے کم سےکم 20 افراد ہلاک اور79 زخمی ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں