کیا کیلے اور گری دار میوے وزن بڑھانے کا سبب بنتے ہیں؟ ماہرین نے بتادیا

کیا کیلے اور گری دار میوے وزن بڑھانے کا سبب بنتے ہیں؟ ماہرین نے بتادیا

کہتے ہیں کہ کیلے اور گری دار میوے کھانے سے وزن بڑھتا ہے لیکن یہاں ماہرین نے ان لوگوں کی پریشانی آسان کردی ہے جو وزن بڑھنے کی وجہ سے کیلے اور میوے کھانے سے پرہیز کرتے ہیں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ پریشان نہ ہوں کیونکہ کیلے اور گری دار میوے کھانے سے آپ موٹے نہیں ہوں گے بلکہ اس سے آپ کی مجموعی صحت بہتر ہوگی، بہت سے لوگ ڈرتے ہیں کہ اگر وہ کیلے کھاتے ہیں تو وہ وزن میں اضافہ کریں گے لیکن ماہرین صحت کہتے ہیں کہ یہ سوچ بالکل غلط ہے۔

اس ضمن میں ماہرین صحت کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کیے اور گری دار میوے کے صحت سے متعلق اہم فوائد بیان کیے گئے ہیں۔

یہ پوسٹ خصوصی طور پر ان لوگوں کے لیے ہے جو صرف وزن کم کرنے پر توجہ دیتے ہیں اور اس وجہ سے اپنی مجموعی صحت کو نظر انداز کر بیٹھتے ہیں۔

ماہرین صحت نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ایسے افراد خود اپنے ساتھ غلط کررہے ہیں کیونکہ کیلے اور گری دار میوے جسم کو بیماریوں سے بچانے میں مدد کرتے ہیں۔

اُنہوں نے مشورہ دیا کہ ہمیں روزانہ کیلے اور گری دار میووں کو اپنی غذا میں شامل کرنا چاہیے، اس سے ہماری قلبِ صحت بہتر ہوگی، ہڈیاں مضبوط ہوگی اور دماغی صحت بھی مضبوط ہوگی۔

ماہرین صحت نے کہا کہ کیلے اور گری دار میوے آپ کی جِلد کو نکھارتے ہیں، ایکنی اور کیل مہاسوں جیسے مسائل سے نجات دلاتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اس آپ کے بالوں کی نشونما بھی بہتر طریقے سے ہوگی، کمزور بال مضبوط اور گھنے ہوجائیں گے۔

ماہرین صحت نے کہا کہ کیلے اور گری دار میووں میں قدرتی طور پر ایسی خصوصیات موجود ہوتی ہیں جن سے ہماری مجموعی صحت بہتر ہوسکتی ہے لہٰذا وزن کے بڑھنے کا خوف دل و دماغ سے نکال کر کیلے اور میووں کو اپنی غذا میں شامل کریں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں