کابل ائیرپورٹ کے قریب 2دھماکوں میں10 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے، امریکی میڈیا

کابل (حالات نیوز ڈسک) کابل ائیرپورٹ کے قریب دھماکے، 2 دھماکوں کے نتیجے میں 10 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے، امریکی میڈیا کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کابل ائیرپورٹ کے قریب ہونے والے پہلے دو دھماکوں میں 10 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ پاکستانی وقت کے مطابق 11بج کر 20منٹ کے قریب کابل ائیرپورٹ کے قریب تیسرا دھماکہ ہونے کی اطلاعات بھی سامنے ا?ئی ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ تیسرا دھماکہ پہلے دونوں دھماکے سے زیادہ زور دار تھا اور اس دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کے خدشے کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکوں کے نتیجے میں نہ صرف 10 امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں، بلکہ 15امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ دعویٰ ممکنہ طور پر داعش کی جانب سے کیا گیا۔امریکی حکام نے کابل ایئرپورٹ کے قریب دھماکے سے متعلق امریکی صدر جوبائیڈن کو بریفنگ دی۔ امریکی صدر کو دھماکے میں زخمیوں اور ہلاکتوں کے خدشے سے متعلق بھی بتایا گیا کہ دھماکے میں ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم ہلاکتوں کی تعداد اور مرنے والوں کی شہریت کی تفصیلات معلوم نہیں۔عرب میڈیا نے کہا کہ دھماکے کا ہدف کابل ایئرپورٹ کے باہر جمع لوگ تھے ، دھماکے کے بعد کابل ایئرپورٹ کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔جس ہوٹل کے قریب دھماکہ ہوا اس میں زیادہ تر برطانوی اہلکار ٹھہرے ہوئے تھے۔ ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر دو دھماکے ہوئے لیکن ترک فوجی محفوظ ہیں۔ اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ کابل ائیرپورٹ پر حملوں کی اطلاعات پر امریکہ سمیت مختلف یورپین ممالک نے اپنے شہریوں کے لیے حفاظتی حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔دھماکوں سے قبل برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر اڑان بھرنے والے طیارے پر فائرنگ کی گئی، طیارے میں 100 مسافر سوار تھے۔کابل ایئرپورٹ پر اطالوی طیارے کی طرف اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ ٹیک ا?ف کر رہا تھا۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ فائرنگ کیوں کی گئی اور کس نے کی؟ غیرملکی میڈیا نے ملٹری ذرائع کے حوالے سے خبردی کہ فائرنگ کے واقعے میں طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا جبکہ طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں