پنجاب حکومت کا دبئی ایکسپو میں بھرپور شرکت کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے دبئی ایکسپو میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ نومبر میں ثقافتی اور تجارتی اشیا نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ دنیا کو پنجاب کے بزنس فرینڈلی ماحول سے روشناس کرایا جائے گا، جنوبی، سینٹرل پنجاب اور پوٹھوہار ریجن کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت دبئی ایکسپو کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں پنجاب حکومت نے بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا۔

پنجاب حکومت نومبر میں دبئی ایکسپو میں صوبے کی ثقافتی اور تجارتی ”شوکیسنگ“ کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دبئی ایکسپو کا مقصد دنیا کے سامنے پاکستان کا سافٹ امیج پیش کرنا ہے۔

ایکسپو میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تجارت اور سیاحت کے فروغ کے مواقع سے روشناس کرایاجائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب کی ثقافت، تجارت، سیاحت اور درخشاں روایات کے پوشیدہ گوشے روشناس کرائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں