کابل (حالات میڈیا ڈسک) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور اپنی ٹیم کے ہمراہ ملک چھوڑ کر چلے گئے۔ افغان میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں ، جس کے بعد وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ ملک بھی چھوڑ کر چلے گئے ہیں اور ان کے تاجکستان پہنچنے کی اطلاعات ہیں ، اس حوالے سے تاجک میڈیا نے بھی اشرف غنی کے وہاں پہنچنے کی تصدیق کردی ہے۔بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے صدارتی محل میں ہونے والے مذاکرات میں طالبان اور افغان حکومت کے ملک میں نئی عبوری حکومت کے قیام کا معاہدہ طے پا گیا ہے ، جس کے تحت اشرف غنی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ، مذکرات میں کابل پر حملہ نہ کرنے کا معاہدہ بھی طے پا گیا ہے ، جس کے تحت طالبان عبوری حکومت کو اقتدار کی پرامن منتقلی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، علی احمد جلالی نئی حکومت کے سرا راہ مقرر کئے جائیں گے ، سارے معاملے میں عبداللہ عبداللہ نے ثالث کا کردار ادا کیا۔افغانستان کے قائم مقام وزیرداخلہ عبدالستار مرزا کوال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کابل پر حملہ نہیں کیا جائے گا اور حکومت کی منتقلی پرامن طریقے سے ہوگی ، کابل کے شہری یقین رکھیں کہ سکیورٹی فورسز شہر کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔ دوسری طرف طالبان نے کابل میں پل چرخی جیل کا کنٹرول سنبھال لیا ، جہاں سے طالبان اپنے ساتھیوں کو نکال رہے ہیں جب کہ افغان طالبان کے اہم ترین لیڈر ملا عبدالغنی برادر کابل پہنچ گئے ہیں اور طالبان نے ملک میں عام معافی کا اعلان بھی کر دیا۔
افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی امارات افغانستان کے دروازے ان تمام افراد کے لیے کھلے ہیں جنہوں نے حملہ آوروں کی مدد کی ، اسلامی امارات افغانستان کے دروازے کرپٹ کابل انتظامیہ کے ساتھ کھڑے افراد کے لیے بھی کھلے ہیں ، پہلے بھی معافی دی اور اب ایک بار پھر دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور قوم و ملک کی خدمت کریں۔
اسرائیل کے جنوبی لبنان میں 70 مقامات پر 100 سے زائد حملے
تھانہ آئی 9 مقدمہ : علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیئے گئے
جعلی حکومت پکڑ دھکڑ کے بہانے نہ بنائے، ہم ڈرنے والے نہیں: بیرسٹر سیف
تحریک انصاف آج لاہور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی
غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 26 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کسی سےمعافی نہیں مانگیں گے:شعیب شاہین
لاہورشہر، موٹروے قیام وطعام پر ناقص اشیاء خورونوش فروخت کرنے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن
فیصل آباد: گھریلو جھگڑے پر باپ نے دو کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا
ایف آئی اے کو مطلوب 72 اشتہاریوں کے بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کا فیصلہ