افغان طالبان کی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی، افغانستان کے تیسرے بڑے شہر پر قبضہ کر لیا

کابل (حالات نیوز ڈسک) افغان طالبان کی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی، افغانستان کے تیسرے بڑے شہر پر قبضہ کر لیا، افغان صوبے ہرات کے دارالحکومت پر طالبان کے قبضے کے بعد قندھار پر بھی قبضہ کر لیے جانے کی اطلاعات، پہلی مرتبہ افغان فوج کے کسی کور ہیڈکوارٹر بھی قبضہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے اہم صوبائی دارالحکومتوں پر قبضے کے بعد فوج کے کور ہیڈ کوارٹر سمیت مزید 2 ائیرپورٹس پر قبضہ کرلیا۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان فاراہ، بدخشاں اور صوبہ بغلان کے بعد اب قندوز ائیرپورٹ پر قابض ہوگئے ہیں جب کہ طالبان نے افغان نیشنل ا?رمی کے 217 پامر کور ہیڈکوارٹر کا بھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔افغان میڈیا کا بتانا تھاکہ طالبان پہلی مرتبہ کسی فوجی کور ہیڈکوارٹر پر قابض ہوئے ہیں جب کہ طالبان کی جانب سے قندوز ائیرپورٹ پر موجود ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو بھی قبضے میں لیا گیا جسے ناکارہ بتایا جاتا ہے۔افغان میڈیا کا کہناتھا کہ قندوز ائیرپورٹ اور کور ہیڈکوارٹرز پر حملے کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے ا?ئی ہیں جس میں افغان فوجیوں کو طالبان کے سامنے ہتھیار ڈالتے دیکھا گیا ہے۔ طالبان نے جوزان شہر کے شبرغان ائیرپورٹ کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا۔افغان میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہناتھا کہ بدخشاں میں سکیورٹی فورسز نے کچھ اضلاع میں پہنچنے کی کوشش کی لیکن اس دوران انہیں طالبان کی شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جس میں کچھ ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سے 9 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضے کے بعد حکومت نے سکیورٹی لیڈر شپ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے اور کئی کور کمانڈرز کو تبدیل کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک رکن اسمبلی کی جانب سے بھی قندوز ائیرپورٹ اور کورہیڈ کوارٹر کے تمام سازو سامان کے ساتھ طالبان کے قبضے میں جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں