سینئر سیاسی رہنما کی قوت گویائی سے محروم بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

نئی دہلی (حالات میڈیا ڈسک) سینئر سیاسی رہنما کی قوت گویائی سے محروم بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، خاتون تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے کہا ہے کہ ان کی بیوی جو قوت گویائی سے محروم تھی کو مغربی بنگال میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیاہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کے ضلع ہورہ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی لیڈر امیت مالویہ نے پولیس کے پاس ایک شکایت درج کرائی ہے کہ مقامی لیڈروں اور کارکنوں نے اس کی گونگی بیوی سے اجتماعی زادتی کی ہے۔ریاست میں ترنمول کانگریس نے متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس واقعے کے میںملوث مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔متاثرہ خاتون اس وقت ایک مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔امیت مالویہ اور پارٹی کے مغربی بنگال کے شریک انچارج نے ایک ٹوئٹر پوسٹ میں کہا ہے کہ بی جے پی لیڈر کی 34 سالہ بیوی کو ترنمول کانگریس کے کارکنوں نے ضلع کے علاقے Bagnanمیں رسی سے باندھ کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے پاس درج شکایت کے مطابق کچھ افراد نے رات کے وقت زبردستی خاتون کے گھر میں داخل ہو کر اسے تشدد اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ بھار ت میں زیادتی کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا، جبکہ بھارتی حکومت اور پولیس اس حوالے سے کوئی سخت اقدام ا±ٹھانے میں بری طرح ناکام ٹھہری ہے۔ یہاں تک کہ سیاسی رہنماو?ں کا خاندان بھی اس ظلم سے محفوظ نہیں رہا۔ گزشتہ دنوں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں جنسی زیادتی کا شکار لڑکی کو ہی رسیوں سے باندھ کر گلیوں میں گھمانے کا اندوہناک واقعہ سامنے ا?یا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 16 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر ریاست مدھیہ پردیش کے قبائلی علاقے علی راج پور میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اتوار کے روز اس کے ہاتھ رسیوں سے باندھ کر اسے گلیوں میں گھمانے اور اس پر تشدد کرنے کی ویڈیو سامنے ا?ئی۔رپورٹ کے مطابق گاو?ں والوں نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے لڑکے کو بھی تشدد کے بعد رسیوں سے باندھ کر گلیوں میں گھمایا۔
اطلاعات کے مطابق لڑکی کو رسیوں سے باندھ کر پریڈ کروانے میں لڑکی کے گھر والوں کی مرضی شامل تھی اور ہجوم دونوں کو پریڈ کروانے کے ساتھ نعرے بازی بھی کر رہا تھا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو متاثرہ لڑکی کو رسیوں سے باندھ کر پریڈ کروائی جا رہی تھی۔پولیس نے ملزم سمیت 6 افراد کو گرفتار کر کے دو مقدمات درج کر لیے ہیں، ایک مقدمہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے لڑکے کے خلاف جبکہ دوسرا مقدمہ لڑکی کے گھر والوں اور گاو?ں والوں کے خلاف متاثرہ لڑکی پر تشدد کرنے اور اسے پریڈ کروانے کا درج کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں