لاہور، اسمارٹ لاک ڈاون پر عمل درآمد کا آغاز

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاون پر عمل درآمد کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث سینما ہالز، مزارات، پارکس، جمز بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ شادی ہال 8 اگست سے بند ہوجائیں گے۔

محکمہ صحت کےنوٹیفیکیشن کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے اور سرکاری اور نجی اداروں میں ملازمین کی حاضری 50 فیصد ہوگئی۔

واضح رہے کہ کورونا کیس بڑھنے پر محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں