ترکی کے جنگلات میں لگی آگ سازش قرار دے دی گئی

استنبول ( حالات میڈیا ڈیسک ) ترکی کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ سازش قرار دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے متاثرہ علاقوں کے دورے کیے ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اشارے ملے ہیں کہ آگ لگنے کے واقعات کے پیچھے کوئی سازش ہو سکتی ہے جس کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ، آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کی ٹیم میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور آگ بجھانے میں صرف 6 ہیلی کاپٹرز کی تعداد کو بڑھا کر 13 کر دیا گیا ، جس میں روس ، یوکرائن اور ایران کے طیارے شامل ہیں۔
خیال رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جب کہ 180 افراد اس واقعے میں زخمی ہوئے ، ترک حکام کے مطابق بحیرہ ایجین اور روم سے متصل 17 صوبوں میں 60 کے قریب مقامات پر آگ بھڑک اٹھی جس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، فائر فائٹرز آگ بجھانے کے لیے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور اب تک 36 مقامات پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے تاہم مزید 17 مقامات پر آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں