دوسرا ٹی ٹونٹی، انگلینڈ کا پاکستان کو 45 رنز سے شکست دیدی

لیڈز (حالات بیورو رپورٹ) انگلینڈ نے پاکستان کو تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میں 45 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ لیڈز میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ عماد وسیم نے خطرناک عزائم رکھنے والے جیسن روئے کو محمد حفیظ کے ہاتھوں آو¿ٹ کیا،عماد وسیم نے تیسرے اوور میں ایک اور کامیابی دلاتے ہوئے ڈیوڈ ملان کو پویلین کی راہ دکھائی، جنہوں نے صرف ایک رن بنایا تھا۔
معین علی اور جوز بٹلر نے سکور کو 85 رنز تک پہنچایا۔ محمد حسنین نے 36 رنز بنانے والے معین علی کو بابراعظم کا کیچ بنادیا۔ بٹلر کا ساتھ دینے کے لیے لیونگسٹن کریز پر آئے اور بٹلر کے ساتھ مل کر 52 رنز کا اضافہ کیا تاہم کپتان کو محمد حسنین نے آو¿ٹ کیا ،بٹلر 59 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔جونی بیئرسٹو کو 153 کے سکور پر شاداب خان نے آو¿ٹ کیا تو وہ 13 رنز بنا چکے تھے۔
گزشتہ میچ میں جارحانہ سنچری کرنے والے لیام لیونگسٹن وکٹوں کے درمیان رنز بنانے کی کوشش میں باہر ہوگئے، انہوں نے 38 رنز بنائے تھے، جس میں 2 چوکوں اور 3 چھکے شامل تھے۔پاکستان بولرز میں سے محمد حسنین نے 3، عماد وسیم اور حارث رو¿ف نے 2،2 جب کہ شاہین آفریدی اور شاداب خان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے 50 رنز کا ایک اچھا آغاز کیا لیکن پچھلے میچ کی یاد تازہ نہ کرپائے اور صرف 27 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔محمد رضوان نے صہیب مقصود کے ساتھ 71 رنز تک پہنچایا لیکن صہیب 10 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 15 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ محمد رضوان کو عادل رشید نے اپنی گیند پر کیچ کرکے پاکستان کو بڑا نقصان پہنچایا۔ محمد حفیظ اور فخر زمان بیٹنگ کے لیے کریز پر اترے ،محمد حفیظ 93 کے سکور پر صرف 10 رنز اور فخر زمان 95 کے سکور پر 8 رنز کی انفرادی اننگز کھیل کر آو¿ٹ ہوگئے۔کیریئر کا دوسرا میچ کھیلنے والے اعظم خان ایک رن بنا پائے تاہم عماد وسیم نے شاداب خان کا کچھ دیر کے لیے ساتھ نبھایا۔ عماد وسیم 20 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے، شاہین شاہ آفریدی دو رنز کا اضافہ کرپائے اور ثاقب محمود کو وکٹ دے بیٹھے جبکہ حارث رو¿ف کو کھاتہ کھولنے کی نوبت بھی نہیں آئی ہے۔پاکستان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 155 رنز بنا سکی اور میچ میں 45 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
شاداب خان نے آو¿ٹ ہوئے بغیر 36 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے ثاقب محمود نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، تجربہ کار عادل رشید اور معین علی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔دوسرے ٹی ٹونٹی کے لیے انگلینڈ کی ٹیم جوز بٹلر (کپتان)، جیسن روئے، ڈیوڈ ملان، معین علی، لیام لیونگسٹن، جونی بیئراسٹو، ٹام کرن، کرس جارڈن، عادل رشید، ثاقب محمود، میٹ پارکنسن پر مشتمل تھی جب کہ پاکستانی ٹیم میں بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان، صہیب مقصود، محمد حفیظ، فخر زمان، اعظم خان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رو¿ف اور محمد حسنین شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں