سالم اور مختلف اناج، وزن گھٹانے کے ساتھ کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے، تحقیق

سالم اور مختلف اناج، وزن گھٹانے کے ساتھ کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے، تحقیق

ایک نئی تحقیق کے مطابق سالم اناج کے استعمال سے وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

محققین کے مطابق وہ معمر افراد جو روزانہ کم از کم تین اقسام کے سالم اناج کو اپنی خوراک کا حصہ بناتے ہیں ان کی کمر کے سائز میں بہت کم اضافہ ہوتا ہے جبکہ انکا بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر لیول بھی مقابلتاً ان افراد سے کم رہتا ہے جو یہ خوراک دن میں ڈیڑھ سرونگ تک استعمال کرتے ہیں۔

 یہ تحقیق گزشتہ روز جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہوئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور اضافی وزن امراض قلب کے خطرات کو بڑھاتا ہے۔ 

اس تحقیق کے وہ شرکا جنھوں نے کم از کم تین اقسام کے اناج کا استعمال کیا انکا بلڈ پریشر 74 اور 122 تک رہا جبکہ اوسطاً یہ شرح 75 اور 125 تک رہی۔

یہ تحقیق ٹفٹس یونیورسٹی بوسٹن میساچوسسٹس امریکا کے جین مائر یو ایس ڈی اے، ہیومین نیوٹریشن ریسرچ سینٹر آن ایجنگ میں کی گئی۔

اس تحقیق کی شریک مصنفہ نکولا میکیون کا کہنا تھا کہ ہماری تحیقیق سے پتہ چلا کہ سالم اور مختلف اناج کا استعمال صحت کے لیے مفید ہے اور یہ بڑھتی عمر کے ساتھ وزن گھٹانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں