سی ڈی اے کاسیکٹر سی 13 شاہ اللہ دتہ میں بی او پی کے بدلے پلاٹ دینے کا اعلان

اسلام آباد(ااسٹاف رپورٹر) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے ) کی جانب سے سیکٹر سی 13 شاہ اللہ دتہ میں بی او پی کے بدلے پلاٹ دینے کا اعلان ہوتے ہی قبضہ مافیا نے پلاٹ ہتھیانے کیلئے دھڑا دھڑ مکانوں کی تعمیر شروع کردی جبکہ سی ڈی اے انتظامیہ خاموش تماشائی بن کر دیکھ رہی ہے ،سی ڈی اے کیاعلان سے پہلے وہاں پر تقریباً100گھر تھے جبکہ اب 800 کے قریب نئے مکانات تعمیر ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے نے سیکٹر سی تیرہ شاہ اللہ دتہ میں بی یو پی کے بدلے پلاٹ دینے کا اعلان کیا اوروہاں پر سروے شروع کیا جو کہ ابھی تک جاری ہے اس سیکٹر کی مجموعی زمین 650کنال ہے لیکن سی ڈی اے کے بی یو پی کے پلاٹ دینے کے اعلان کے بعد اس سیکٹر میں پرائیویٹ لوگوں نے گھر بنانے شروع کردیئے ہیں کیونکہ گھرکے بدلے سی ڈی اے پلاٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ گھر سی ڈی اے انتظامیہ کی ملی بھگت سے بنائے جارہے ہیں۔ سی ڈی اے حکام نے موقف دیا کہ شاہ اللہ دتہ میں تقریباً 100کے قریب گھر تھے اور اس سیکٹر میں شروع میں جتنے گھر تھے ان کا ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے اور ہم اس ریکارڈ کے مطابق ہی لوگوں کو پلاٹ دیں گے۔ اس سیکٹر میں شروع میں 70 سے 80 گھر تھے جو کہ گوگل کے نقشے میں بھی موجود ہیں۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ نئے مکانات سی ڈی اے اور قبضہ مافیا کی ملی بھگت سے بنائے جارہے ہیں تاکہ اپنے من پسند لوگوں کو وہاں پر پلاٹ الاٹ کیے جاسکیں۔اس سیکٹر میں مارگلہ روڈ بھی بنائی جارہی ہے جو کہ پہلے خالی تھی۔سی ڈی اے انتظامیہ کی ملی بھگت کو سی ڈی اے کو اربوں روپے کا نقصان ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کے لینڈ ڈریکٹوریٹ اس کا سروے کررہا ہے جو کہ جاری ہے اور آئے روز وہاں کے لوگوں کے ساتھ میٹنگز بھی ہوتی ہیں لیکن حاصل حصول کچھ نہیں ہورہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں