کراچی، لانگ ڈرائیو کا شوق پورا کرنے کیلئے کاریں چوری کرنے والا گروہ گرفتار

کراچی ( میڈیا ڈسک) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے لانگ ڈرائیو کا شوق پورا کرنے کیلئے کاریں چوری کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان میں میاں بیوی اور دیور بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس کی جانب سے ایک کارروائی عمل میں لائی گئی ، جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 7 رکنی کاریں چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا جن سے 6 چوری شدہ کاریں بھی برا?مد کر لی گئی۔
ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف اسلم راو¿ نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے گرفتار ملزمان میں شجاعت، دانش، عطااللہ، احتشام، دانیال، قر?العین اور کنول شامل ہیں جن کے قبضے سے 6 کاریں بھی برا?مد ہوئیں جوکہ مختلف علاقوں سے چوری کی گئی تھیں ، ملزمان میں میاں بیوی اور دیور بھی شامل ہیں جب کہ گروہ کے مرکزی کردار قر?العین عینی اور اس کے شوہر شجاعت ہیں، ملزمان اپنے نشے کی لت کو پورا کرنے اور تفریح کے لیے کاریں چوری کرتے تھے اور نشے کے بعد ملزمان لانگ ڈرائیو پر نکل جاتے تھے ، نشہ اترتے ہی یہ کاریں کسی بھی علاقے میں چھوڑ دیتے تھے ، اس کے علاوہ ملزمان نے 2 کاریں فروخت بھی کیں۔

بتایا گیا ہے کہ ملزمہ قر?العین کا دیور اپنے مرحوم بھائی کی ایکسائز پولیس کی یونیفارم استعمال کرتا تھا، والدہ کو پتہ چلا تو اس نے یونیفارم جلادی لیکن اس وقت ملزمان مجموعی طور پر 20 کے قریب گاڑیاں چوری کر چکے ہیں تاہم گرفتار کیے گئے ملزمان سے مزید تفتیش بھی کی جائے گی۔ دوسری جانب کراچی میں چوری کی موٹر سائیکل صرف 3 ہزار میں بیچی جانے لگی، پولیس نے 7 رکنی گروہ گرفتار کرلیا، جس سے تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آگئے ، کراچی پولیس نے شہر قائد میں موٹر سائیکلوں کی بڑھتی ہوئی چوری پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 7 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا ، ملزمان چوری کرنے کے بعد فی موٹر سائیکل صرف 3 ہزار روپے میں فروخت کرتے تھے۔
ملزمان کی گرفتاری کے بعد ایس پی سٹی سرفراز نواز نے بتایا کہ کھارادر پولیس نے منظم موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے خلاف کارروائی کی ، کارروائی کے دوران 7 رکنی گینگ کو گرفتار کیا گیا ، گرفتار ملزمان میں گینگ سرغنہ عبدالرحمان عرف ڈاڈا بھی شامل ہے، ملزمان سے 6 موٹر سائیکلیں اور 3 چیسز برآمد ہوئے۔ پریس کانفرنس میں ایس ایس پی سٹی نے میڈیا نمائندگان کو مزید بتایا کہ ملزمان بڑی تعداد میں موٹرسائیکلیں چوری کرچکے ہیں ، ملزمان بولٹن مارکیٹ، کھارادر اور جامع کلاتھ پر جاتے تھے اور پارکنگ پوائنٹ سے اپنی مرضی کی نئی موٹرسائیکل چوری کرتے اور 3 ہزار میں علی بھٹو کباڑی کو بیچتے تھے، گروپ میں شامل مکینک موٹرسائیکلوں سے نیاسامان نکالتے تھے، نکالا گیا سامان گرفتار کباڑی علی بھٹو مارکیٹ میں فروخت کردیتا تھا ، گینگ سرغنہ کی نشاندہی پر کباڑی علی بھٹو کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں