لاہور میں پولیس کا خواتین پر بیچ چوراہے میں ڈنڈوں سے تشدد، ویڈیو سامنے ا? گئی

کاہنہ (بیورو رپورٹ) پنجاب پولیس نے اخلاقیات کی تمام حدیں پار کر دیں، کاہنہ میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال، پولیس کی جانب سے خواتین کو گھر سے باہر نکال کر بیچ چوراہے میں ڈنڈوں سے تشدد کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس کی جانب سے خواتین پر ڈنڈوں سے تشدد کی ایک ویڈیو منظر عام پر ا?ئی ہے۔
جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد خواتین سے گالم گلوچ کر رہے ہیں اور بعدازاں بات ہاتھا پائی تک جا پہنچتی ہے اور پولیس اہلکار خواتین پر ڈنڈوں کی برسات کر دیتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار کا خواتین پر تشدد اور گالم گلوچ کا واقع گزشتہ رات پیش ا?یا۔

پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد کے تشدد کا واقع چیتو والی حویلی گاو?ں میں پیش ا?یا۔متاثرہ خاتون کے مطابق چوکی انچارج انڈسٹریل ایریا ایس ا?ئی انور نے دیگر مخالفین سے رشوت لیکر ہمارے گھر پر دھاوابولا۔پولیس اور مخالفین نے جمیلہ بی بی اور سلمیٰ بی بی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاو?ن کو تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور کے لاری اڈا میں پولیس افسر نے مرغیاں سپلائی کرنے والے ڈرائیور کومین روڈ پر گاڑی کھڑی کرنے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔ سی سی پی او لاہورکا کہنا تھا قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں ہے، قصور واروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسی طرح کا ایک واقعہ کچھ عرصہ قبل شورکوٹ میں پیش آیا تھا۔
خواتین نے پولیس اہلکاروں پر چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ محلہ بھڑ میں بیوگان کے لیے مختص کوارٹرز کی رہائشی خواتین کے مطابق پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل چوری کے بے بنیاد الزام میں چھاپہ مارا ، اس دوران اہلکار گھروں میں گھسے اور خواتین پر تشدد کیا۔ انہوں نے ڈی پی او جھنگ سے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ شور کوٹ سٹی انسپکٹر خادم حسین نے کہا کہ ان کے نوٹس میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ، خواتین کو کوئی شکایت ہے تو درخواست دیں ، کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں