بدفعلی کیس، ملزم عزیز اور طالبعلم کی میڈیکل رپورٹ آ گئی

بدفعلی کیس، ملزم عزیز اور طالبعلم کی میڈیکل رپورٹ آ گئی

لاہور کے مدرسے میں ملزم عزیز الرحمٰن کی طالب علم سے بد فعلی کے کیس میں ملزم اور طالب علم صابر شاہ کی میڈیکل رپورٹ آ گئی۔

پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی مدرسے میں طالب علم سے بدفعلی کیس کی میڈیکل رپورٹ پولیس کے سپرد کر دی گئی۔

ڈی آئی جی شارق جمال کے مطابق ملزم کے خلاف ویڈیو شہادت کی بنیاد پر چالان مکمل کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقدمے میں مزید دفعات لگنے سے ملزم سزا سے نہیں بچ پائے گا۔

واضح رہے کہ طالب علم سے زیادتی کی ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد ملزم مفتی عزیز اپنے 3 بیٹوں اور ساتھی کے ساتھ فرار ہو گیا تھا۔

ملزم عزیز الرحمٰن کے خلاف طالب علم صابر شاہ نے 17 جون کو مقدمہ درج کرایا تھا۔

ملزم عزیز اور اس کے بیٹوں کو الگ الگ مقامات سے اتوار 20 جون کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ملزم عزیز الرحمٰن کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت کی جانب سے جیل بھیجا جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں