اغوا کے بعد نہر میں پھینکے گئے 2بچوں کی تلاش جاری

اوکاڑہ: اغوا کے بعد نہر میں پھینکے گئے 2بچوں کی تلاش جاری

اوکاڑہ میں 2 بھائیوں کو اغوا کر کے نہر میں پھینکے جانے کے بعد سے بچوں کی تاحال تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق 2 بھائیوں کو اغوا کرکے موٹرسائیکل پر لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔

واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نعمان اور ساتھی تنویر نے بچوں کواغوا کر کے نہر میں پھینکا ہے۔

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان بچوں کے محلے دار ہیں،جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں