پاکستان کے لیے پروازیں اچانک منسوخ کیوں کیں؟ متعلقہ انٹرنیشنل ایئرلائنز کو وارننگ

پاکستان کے لیے پروازیں اچانک منسوخ کیوں کیں؟  متعلقہ انٹرنیشنل ایئرلائنز کو وارننگ

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بعض انٹرنیشنل ایئرلائنز کی جانب سے پروازوں کی اچانک منسوخی کا نوٹس لیتے ہوئے ان ایئرلائںز کو وارننگ جاری کردی ہے۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ پروازوں کی اچانک منسوخی سے پاکستان آنے والے مسافروں کو پریشانی ہوئی۔

 این سی اوی سی کے مطابق کورونا صورتحال میں بہتری پر بیرون ملک سے آنیوالی پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا تھا۔

15جون2021 سے لے کراب تک 4 ہزار مسافر یومیہ تعداد بڑھاکر 8 ہزار تک کردیا گیا۔

 برطانیہ، یورپ، کینیڈا، چائنا اور ملائیشیا کی پروازوں کو 20 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں