کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ پر دھماکا، متعدد زخمی

کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ پر دھماکا، متعدد زخمی

کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد ایک گاڑی میں آگ لگ گئی، جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں