اپنی نوعیت کا انوکھا مقدمہ، لاہور میں سرکاری نرخ سے سستی سبزی بیچنے پر دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور (حالات بیورو رپورٹ) نئے پاکستان میں اپنی نوعیت کا انوکھا مقدمہ، لاہور میں سرکاری نرخ سے سستی سبزی بیچنے پر دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں اپنی نوعیت کا انوکھا مقدمہ درج ہوا جس میں سستی سبزی بیچنے پر دکاندار کو گرفتار کرلیا گیا۔نئے پاکستان میں انوکھا مقدمہ اسپیشل مجسٹریٹ چوہدری کاشف بشیر کی مدعیت میں تھانہ سٹی رائیونڈ میں پرائس کنٹرول ایکٹ 1958 اور 1977 کے تحت درج کیا گیا۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ دکاندار بھنڈی مقررکردہ قیمت 95 کی بجائے 73 روپے پربیچ رہا تھا، دکاندارٹماٹرکی مقررکردہ قیمت 50 روپےکلو کی بجائے 25 روپےفی کلوفروخت کررہا تھا۔ایف ا?ئی ا?ر کے متن کے مطابق دکانداربینگن مقررکردہ نرخ 60 فی کلوکی بجائے 52 روپے، کریلے 90 فی کلوکی بجائے 52 روپے اور پیازسرکاری ریٹ 40 روپے فی کلو کے بجائے 33 روپے میں فروخت کررہا تھا۔

ایف ا?ئی ا?رکے مطابق دکان دار نے سرکاری نرخ نامہ ا?ویزاں نہ کرکے اور مقررہ نرخوں پر سبزی نہ بیچ کر جرم کا ارتکاب کیا ہے۔پولیس کے مطابق مجسٹریٹ کے حکم پر دکاندار وقاص کو 15 جون کو گرفتار کیا گیا اور 16 جون کو مقامی عدالت نے اسے ضمانت پر رہا کر دیا۔واضح رہے کہ ادارہ شماریات کے مطابق کہ ہفتہ وا بنیادوں پر گذشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر14.56فیصدایل پی جی 8.64فیصد، چکن11.43فیصد،پیاز8.38 فیصد، ا?لو1.21فیصد, لہسن 6.97فیصد اورگھی5.36 فیصد، ککنگ ا?ئل1.31فیصد مہگا ہوا جبکہ دال مونگ3.79فیصد،دال مسور 0.26فیصد، دال چنا0.71فیصد ،دال ماش 0.45فیصد اور چینی0.12 فیصد سستی ہوئی۔
وفاقی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ24جون کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ(ایس پی ا?ئی) کے لحاظ سے گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں ملک میں مہنگائی کی شرح15.29فیصد رہی تاہم اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلہ میں پیوستہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح0.82فیصد اضافہ ہوا۔
اپنی نوعیت کا انوکھا مقدمہ، لاہور میں سرکاری نرخ سے سستی سبزی بیچنے ..

اپنا تبصرہ بھیجیں