کراچی ( بیورو رپورٹ) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے شہریوں کی چوری شدہ کاریں آن لائن ٹیکسی سروس میں چلنے لگیں، پولیس نے کاریں چوری کرنے والے بین الصوبائی کار لفٹر گینگ کو گرفتار کرلیا ، ملزمان میں دو اہم سرکاری ادارے کے ملازمین بھی شامل ہیں، گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم معروف کار کمپنی میں ٹیکسی سروس چلواتا ہے، ملزمان آن لائن ٹیکسی سروس کے علاوہ رینٹ پر بھی کاریں دیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف اسلم راو¿ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق کراچی اوربلوچستان کے علاقے خضدار سے ہے، گرفتار کیے گئے ملزمان کے قبضے سے مختلف علاقوں سے چوری کی گئی 5 کاریں برآمد کی گئیں ، کراچی کے شہریوں کی چوری شدہ کاریں آن لائن ٹیکسی سروس میں چلتی ہیں، گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم معروف کار کمپنی میں ٹیکسی سروس چلواتا ہے، ملزمان آن لائن ٹیکسی سروس کے علاوہ رینٹ پر بھی کاریں دیتے ہیں، گرفتارملزمان میں کراچی کا کار لفٹر گروہ اور بلوچستان کا خریدار بھی شامل ہے ، 3 ملزمان کو اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے گرفتار کیا جب کہ ایک کو کراچی میں گرفتار کیا گیا، ملزمان میں 2 اہم سرکاری ادارے کے ملازمین بھی شامل ہیں۔
عارف اسلم راو¿ کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ رواں سال میں بلدیہ ٹاو¿ن میں حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوا، جاں بحق شخص کی لاش کو ایمبولینس میں روانہ کیا گیا ، اس دوران ملزمان حادثے کی شکارکار لے اڑے اور کار کو بلوچستان میں سستے داموں فروخت کردیا گیا ، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ، تفتیش کی روشنی میں ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی شروع کردی گئی جب کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ن لیگ کا تنظیمی اجلاس، نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کی قرارداد منظور
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے اہم فیصلوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
درجنوں افسروں کوگریڈ 21 سے22 میں ترقی دینے کی تیاریاں
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
محکمہ وائلڈ لائف نے سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ پکڑ لی