سی ٹی ڈی نے فاروق ستار کو طلب کرلیا

سی ٹی ڈی نے فاروق ستار کو طلب کرلیا

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)  نے ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار کو طلب کرلیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کو گرفتار کیا تھا۔

عمر شاہد نے کہا کہ گرفتار دہشت گرد نے ’را‘ کے لئے کام کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد نے اپنا تعلق فاروق ستار سے ظاہر کیا تھا۔

عمر شاہد نے کہا کہ فاروق ستار کی طلبی کا نوٹس ان کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔

دوسری جانب فاروق ستار کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی تک سی ٹی ڈی سے کوئی نوٹس نہیں ملا ہے، میرے پاس فون آیا اور کہا گیا کہ آپ نے آنا ہے۔

سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی نے مزید کہا کہ نوٹس ملا اور تفصیلات بتائی گئیں تو جانے کا فیصلہ کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں