ڈیمانڈ اور سپلائی میں بہتری آئی ہے: ڈائریکٹر کے الیکٹرک

ڈیمانڈ اور سپلائی میں بہتری آئی ہے: ڈائریکٹر کے الیکٹرک

کے الیکٹرک کے ڈائریکٹر عمران رانا کا کہنا ہے کہ ڈیمانڈ اور سپلائی میں بہتری آئی ہے، مجموعی طور پر صورتِ حال بہتر ہے۔

جاری کیئے گئے ایک بیان میں کے الیکٹرک کے ڈائریکٹر عمران رانا نے کہا ہے کہ کراچی کو 3200 میگا واٹ سے زائد بجلی فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جاتی، جہاں جہاں لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے، صارفین کو پیشگی اطلاع دی جاتی ہے۔

ڈائریکٹر کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کی چوری ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، صارفین کو پیغام بھی دیتے ہیں کہ بجلی کی چوری جان لیوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرمیاں شروع ہوتے ہی مختلف علاقوں میں کنڈوں کے ذریعے بجلی چوری کی جاتی ہے، ہم نے اپنے ڈسٹری بیوشن سسٹم میں بہتری کی ہے۔

ڈائریکٹر کے الیکٹرک کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیکنیکل فالٹس دور کرنے کے لیے ہماری ٹیم 24 گھنٹے موجود ہوتی ہے، بجلی کی چوری کی وجہ سے پی ایم ٹیز سے بجلی کی بحالی میں وقت لگتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں