داسو ڈیم منصوبے پر تسلی بخش جواب نہ ملنے پر PAC کا اظہار تشویش

داسو ڈیم منصوبے پر تسلی بخش جواب نہ ملنے پر PAC کا اظہار تشویش

پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی)نے داسو ڈیم منصوبے پر تسلی بخش جواب نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین پی اے سی رانا تنویر نے اجلاس میں کہا کہ سیکرٹری آبی وسائل معاملہ کی مکمل تفصیلات لے کر آئیں۔

پی اے سی اجلاس میں نور عالم خان نے کہاکہ چیئرمین صاحب بھاشا ڈیم منصوبے کی بھی تفصیلات منگوا لیں۔

اس موقع پر نون لیگی رہنما اور پی اے سی چیئرمین رانا تنویر نے بتایا کہ مہمند ڈیم منصوبے کا ٹھیکہ عبدالرزاق داود کی کمپنی کودیا گیا ہے، اس منصوبے کا ٹھیکہ ہم 280 ارب روپے میں دے رہے تھے۔

رانا تنویر کا کہنا تھا کہ حکومت نے مہمند ڈیم منصوبے کا ٹھیکہ عبدالرزاق داود کو324 ارب روپے میں دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں