خواجہ آصف کیس، ریفرنس دائر کرنے کیلئے نیب نے مزید مہلت مانگ لی

خواجہ آصف کیس، ریفرنس دائر کیلئے نیب نے مزید مہلت مانگ لی

مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے ریفرنس دائر کرنے کے لیے مزید مہلت مانگ لی ،جوڈیشل ریمانڈ میں 17 جون تک توسیع ہوگئی۔

احتساب عدالت میں خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت ڈیوٹی جج شیخ سجاد نے کی۔

جیل حکام نے خواجہ آصف کو عدالت کے روبرو پیش کیا جبکہ نیب کی جانب سے حافظ اسد اللّٰہ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران نیب نے ریفرنس دائر کرنے کے لیے عدالت سے مزید مہلت مانگ لی جس کے بعد خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 جون تک توسیع کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں