پاک تاجک 12 معاہدوں پر دستخط

پاک تاجک 12 معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں 12 معاہدوں پر دستخط کیئے گئے ہیں، اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

جاری کیئے گئے اعلامیئے کے مطابق پاکستان اور تاجکستان کے درمیان انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ کے معاہدے پر دستخط کیئے گئے۔

پاک تاجک وزرائے خارجہ کے درمیان تعاون پروگرام کا معاہدہ بھی طے پایا، کامسیٹس اور ٹیکنیکل یونیورسٹی تاجکستان کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط بھی کیئے گئے۔

انڈس یونیورسٹی اور تاجک ٹیکنیکل یونیورسٹی میں تعاون کا معاہدہ طے پایا، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تاجکستان اور کوئٹہ، سیالکوٹ، لاہور چیمبرز کے مابین معاہدہ بھی ہوا ہے۔

پاکستان اور تاجکستان میں کرپشن کی روک تھام میں تعاون کی مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کیئے گئے، کرپشن سے متعلق روک تھام کی یاد داشت نیب اور تاجک ایجنسی میں طے پائی ہے۔

پاکستان اور تاجکستان میں فن اور ثقافت کے شعبے اور ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے میں تعاون کے معاہدے بھی ہوئے ہیں۔

نمل اور تاجک انسٹیٹیوٹ آف لینگویجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں