صحافتی تنظیموں نے میڈیا ڈيولپمنٹ آرڈيننس مسترد کردیا

صحافتی تنظیموں نے میڈیا ڈيولپمنٹ آرڈيننس مسترد کردیا

صحافیوں کی نمائندہ تنظیموں نے وفاقی حکومت کے مجوزہ میڈیا ڈيولپمنٹ اتھارٹی آرڈيننس کو مسترد کردیا۔

صحافیوں کی تنظیموں نے آرڈيننس کو آزادی صحافت پر حملہ، غیر آئینی اور ڈریکونین قانون قرار دیتے ہوئے ہر سطح پر اس کے خلاف مزاحمت کرنے کا اعلان کردیا۔

اے پی این ایس، پی بی اے، سی پی این ای، پی ایف یو جے کے دستوری وبرنا گروپس اور ایمنڈ کے مشترکہ اجلاس میں قرار دیا گیا کہ مجوزہ آرڈيننس میڈيا کو کنٹرول کرنے کی کوشش ہے۔آرڈيننس کیخلاف زندگی کے تمام شعبوں سے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی، ایسے آرڈيننس کی جمہوری معاشروں میں جگہ نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں