خورشید شاہ انتخابی اصلاحات کے معاملات دیکھیں گے، بلاول بھٹو

خورشید شاہ پارٹی کی جانب سے انتخابی اصلاحات کے معاملات دیکھیں گے، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ رہائی کے بعد خورشید شاہ پی پی پی کی جانب سے انتخابی اصلاحات کے معاملات دیکھیں گے۔ 

ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے مشاورتی اجلاس کے دوران کیا۔ 

اس اجلاس میں پارٹی رہنما شازیہ مری، فیصل کریم کنڈی، نوید قمر، پلوشہ خان، ناصر شاہ اور مرتضیٰ وہاب سمیت دیگر اہم رہنما شریک ہوئے۔ 

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کے معاملے کو پہلے بھی خورشید شاہ پی پی پی کی جانب سے دیکھ رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ اپنی رہائی کے بعد انتخابی اصلاحات کے حوالے سے پی پی پی کی جانب سے معاملات کو دیکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں