پاکستان ریلویز کا ریلوے اسٹیشنوں کو شمسی توانائی سے چلانے کا فیصلہ

کراچی (حالات بیورو رپورٹ) پاکستان ریلویز نے ریلوے اسٹیشنوں کو شمسی توانائی سے چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ریلوے اسٹیشنوں کو شمسی توانائی سے چلانے کے منصوبے پر پینتالیس کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
منصوبے کا پی سی ون منظور ہوچکا ہے۔منصوبہ مالی سال 21-22 کے تحت قابل عمل ہوگا، جس میں 155 اسٹیشنوں پر شمسی نظام نصب ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں